انسداد گداگری و منشیات پرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

 انسداد گداگری و منشیات پرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

تجاوزات،منی پٹرول پمپس،گیس ریفلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری :بریفنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل واثق عباس ہرل اورڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے میجر میر ارتضیٰ کو ضلع میں جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے انسداد گداگری،انسداد منشیات اقدامات سے بھی آگاہ کیا اورشہری خوبصورتی کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع،منی پٹرول پمپس وکھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید سخت اور ضبط شدہ سامان تلف کیا جارہاہے ۔انہوں نے بتایا ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن بھی جاری ہے ، نئے ماڈل ریڑھی بازار بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ پہلے سے موجود بازاروں کو مزید پرکشس بنایا گیا ہے ۔ڈی پی او نے سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیااور بتایا کہ امن وامان کا قیام ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں