سمندری :اراضی ریکارڈ سینٹر سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا آغاز

سمندری :اراضی ریکارڈ سینٹر سے  گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا آغاز

سمندری(نمائندہ دنیا)حکومتِ پنجاب اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے جدید اور شفاف اراضی ریکارڈ نظام کے تحت اراضی ریکارڈ سینٹر سمندری کی جانب سے زمینداروں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز سمندری میں پہلا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر محمد نعمان خالد، لینڈ ریکارڈ افسر محمد عمران اور سی آر او عتیق رندھاوا موجود تھے  چک نمبر 45 گ ب کے زمیندار نذیر احمد گل کو پہلا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج اور اراضی ریکارڈ افسروں نے بتایا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ انقلابی اقدام ہے ،اس کے ذریعے ریکارڈ ڈیجیٹل، محفوظ اور شفاف ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں