حویلیاں سمیت ہزارہ کی ترقی ترجیحات میں شامل ،حنیف عباسی

حویلیاں سمیت ہزارہ کی ترقی ترجیحات میں شامل ،حنیف عباسی

مسافروں کی سہولت کیلئے ہزارہ ایکسپریس میں ریفریشڈ بوگیاں شامل ہیںپختونخوا حکومت کو برانچ لائنز پر کام کرنیکی پیشکش کر تے ہیں ،تقریب سے خطاب

 راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے حویلیاں ریلوے سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس کی نئی ریفریش (جدید تعمیر شدہ) بوگیوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بوگیوں کا معائنہ کیا اور مسافروں کے لیے مہیا کی گئی جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا حویلیاں ریلوے سٹیشن ایک تاریخی مقام ہے اور میرا تعلق بھی ہزارہ سے ہے ۔ حویلیاں سمیت خطہ ہزارہ کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے ۔ پاکستان ریلوے کے پی کے حکومت کو برانچ لائنز پر کام کرنے کی پیشکش کرتی ہے ۔ خیبر پختونخوا کیلئے چھ ریکس مختص کی گئی ہیں جو پشاور سے کراچی کے درمیان چل رہی ہیں۔ ہزارہ ایکسپریس میں نئی اور ریفریشڈ بوگیاں شامل کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات ملیں ۔ ریلوے کے 60 سٹیشنز کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے روہڑی تک چھ سو ارب روپے کی لاگت سے نیا ریلوے ٹریک تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتا یا دسمبر کے مہینے میں پاکستان ریلوے نے دس ارب روپے کی ریکارڈ کمائی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں