پی پی ایس سی :مختلف محکموں کیلئے تحریری امتحان کے نتائج
رنگ روڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2اسامیوں کیلئے 8امیدوار کامیاب قرار
لاہور(خبر نگار)پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کیلئے محکمہ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 02 اسامیوں کے لیے 08 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے _جبکہ محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں ٹیکنیکل سپیکٹر کی 01 اسامی پر 07 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کی اسامیوں پر 07 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے -اسی طرح محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک کی اسامیوں پر 02 امیدوار اور اسسٹنٹ پروفیسر نیوناٹالوجی کی اسامیوں پر 06 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ۔جبکہ محکمہ بورڈ آف ریونیو میں جونیئر کلرک کی اسامیوں پر 04 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ۔اسی طرح محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی میں سب انجینئر فیصل آباد (ریجن) کی اسامیوں پر 09 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ،01 خواتین ، خواتین کوٹہ میں شامل۔جبکہ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر سروس کوٹہ ڈی جی خان(ریجن) کی اسامیوں پر 44 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔