ایس ایس پی آپریشنزکافیملی فیسٹیول کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایف نائن پارک کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فیملی فیسٹیول کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایف نائن پارک کا دورہ کیا۔
انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کیں۔