موٹر سائیکل سوار نوجوان فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

موٹر سائیکل سوار نوجوان  فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔

امین پور سیدہ کا رہائشی سمیع اللہ سیالکوٹ روڈ کی طرف جا رہا تھا کہ فلائی اوور سے مڑتے ہوئے نیچے گر گیا اور شدید چوٹیں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش ہسپتال منتقل کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں