ڈی آئی جی سکیورٹی کااردل روم،درخواستوں پر فوری احکامات جاری
سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی سکیورٹی عتیق طاہر نے اردل روم کے دوران پولیس افسران وجوانوں کے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل سن کرحل کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ۔ پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی سکیورٹی کے سامنے رکھے ، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی،جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں ۔