کانسٹیبل غلام قاسم خان کی ریٹائرمنٹ پر پر وقار تقریب

کانسٹیبل غلام قاسم خان کی  ریٹائرمنٹ پر پر وقار تقریب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں تعینات کنسٹیبل غلام قاسم خان کی 35 سالہ خدمات کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی لیگل افتخار احمد دیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی، اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات اور ڈی ایس پی آر آئی بی مہدی حسن شاہ سمیت دیگر افسران اور عملہ موجود تھے ۔ آر پی او نے کنسٹیبل کی خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ دے کر رخصت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں