اسلام آباد میں جدید سکن کیئر کلینک کا قیام ،ظفربختاوری نے افتتاح کیا

 اسلام آباد میں جدید سکن کیئر کلینک  کا قیام ،ظفربختاوری نے افتتاح کیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )سیکرٹری جنرل یوبی جی ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں خواتین اپنی سکن کیئر کے حوالے سے بے حد حساس ہیں، جس کی وجہ سے سکن کیئر کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر شازیہ وقار کے جدید سکن کیئر کلینک کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کلینک کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سمیت دیگر تمام علاقوں کے لوگوں کے لیے ایک بہترین سہولت ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر شازیہ کی ترقی، کامیابی اور خوشحالی کے لیے دلی دعاگو ہیں۔ ڈاکٹر شازیہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں سکن کیئر ٹریٹمنٹس، جدید مشینری اور مریض دوست ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو محفوظ، معیاری اور بااعتماد سروسز میسر آ سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں