اپرچناب میں36دن بعدپانی آگیا،دیگر نہریں بدستور بند
تتلے عالی(نامہ نگار )اپرچناب میں36دن بعدپانی کی فراہمی شروع ہو گئی جبکہ دیگر نہریں بدستور بند ہیں ۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر سالانہ بھل صفائی ومرمت کیلئے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن میں اپر چناب،گھمن والا مائنر، بوپڑا راجباہ ،سادھوکی راجباہ سمیت چھوٹی بڑی نہروں کو گزشتہ سال26دسمبر کو بند کر دیا تھااور حکومتی اعلان کے مطابق بھل صفائی مکمل ہونے پر13جنوری کو پانی کی سپلائی بحال ہونی تھی لیکن 36دن بعد اپر چناب کو پانی کی سپلائی بحال ہو گئی لیکن دیگر نہریں بدستور بند بتائی جا رہی ہیں۔ کاشتکاروں بلال گادی ،چودھری خان گادی ودیگر کا کہنا ہے کہ تتلے عالی اور نواحی علاقوں کی اپر چناب سمیت دیگر نہروں ،راجباہوں،مائنرز کی بھل صفائی نہیں ہوئی ۔