انٹر امتحان :طلبہ کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنانیکی ہدایت

انٹر امتحان :طلبہ کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنانیکی ہدایت

عملے کو نئی ٹیکنالوجی اور جدید امتحانی طریقہ کار کیمطابق تربیت دی جانے کی تجویز

لاہور (خبر نگار) لاہور تعلیمی بورڈ میں پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈ مزمل محمود کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے خصوصی شرکت کی ،اجلاس میں 9 تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات بھی شریک ہوئے ،اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجویز زرغور آئی، 2026 میں ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری ، چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے امتحانی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا ، انہوں نے کہاکہ عملے کو نئی ٹیکنالوجی اور جدید امتحانی طریقہ کار کے مطابق تربیت دی جانے کی تجویز ہے ، اب پریکٹیکل امتحانات محض ایک کاغذی کارروائی نہیں رہیں گے ،بورڈ نے درج ذیل اقدامات کی تجویز دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں