طلال چودھری کی انسپکٹر ارسلان باری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر ارسلان باری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر مملکت نے انسپکٹر ارسلان باری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔