گجرات میں 5لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف

گجرات میں 5لاکھ سے زائد بچوں کو  پو لیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر سکندری نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سعود افضل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید اعتزاز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عثمان نعیم  بھی موجود تھے ۔ مہم کا آغاز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا گیا۔ مہم 2 سے 4 فروری تک جاری رہے گی۔ پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ 14ہزار 982بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں