نوشہرو فیروز میں درخت سے لٹکی لاش برآمد، ورثا کا قتل کا الزام
پڈعیدن(نمائندہ دنیا)مہران ہائی وے سے متصل لاپتہ نوجوان کی درخت سے لٹکی تشدد زدہ لاش ملی، جسے پولیس نے اسپتال پہنچایا۔۔۔
جہاں متوفی کی شناخت احسان علی ولد لقمان مری کے نام سے ہوئی ہے ، ورثا نے بتایا کہ احسان علی گزشتہ روز سے لاپتہ تھا،ہمارے نوجوان کو مبینہ اغوا کے بعد مخالفین نے قتل کیا،اطلاعات کے مطابق پولیس نے شک کی بنا پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔