منڈی بہا ئوالدین:ڈپٹی کمشنر کا پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن کا دورہ
منڈی بہا ئوالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی سہولیات، تدریسی ماحول اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سوالات بھی کئے ۔ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔