کارپوریشن کارکردگی کا جائزہ اجلاس، بنیادی سہولیات پر زور

کارپوریشن کارکردگی کا جائزہ اجلاس، بنیادی سہولیات پر زور

کارپوریشن کارکردگی کا جائزہ اجلاس، بنیادی سہولیات پر زوربنیادی سہولیات کی فراہمی،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح : کمشنر

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی او میونسپل کارپوریشن نے ادارے کی کارکردگی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہر میں تمام سٹریٹ لائٹس مکمل فعال ہوں، تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے ، اور ریہڑی بازار منظم، صاف ستھرے اور مناسب جگہ پر قائم کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔کمشنر نے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر حامد نواز کو ہدایت دی کہ آج ہی اس حوالے سے تحریری پلان جمع کروائیں۔ انہوں نے سی او کارپوریشن کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر/سی او کارپوریشن ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل اور دیگر میونسپل افسران نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں