ڈی پی او چنیوٹ کی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری

 ڈی پی او چنیوٹ کی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری

شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی:ڈاکٹر نوید عاطف ڈی پی او نے لاکھوں مالیتی برآمد موبائل فونز مالکان کے حوالے کر دیئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے ،ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کو لوگوں کی دادرسی یقینی بنا کر فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، شہری پولیس سے متعلقہ مسائل، شکایات کی صورت میں بلاجھجک بغیر کسی سفارش میرے دفتر تشریف لائیں ،شہری گھر بیٹھے پولیس سے متعلقہ شکایات کمپلینٹ سیل نمبر 4022020-0370  پر وٹس ایپ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ میں روزانہ 10 بجے دن سے 12 بجے دن اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سن رہا ہوں، شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔دریں اثناء چنیوٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ اور مسروقہ قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے 50 سے زائد برآمد موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کر دیئے ۔ موبائل واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے گمشدہ موبائل برآمد کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں