سردار اظہر لغاری کا عوامی رابطہ، مسائل کے حل کیلئے احکامات
سردار اظہر لغاری کا عوامی رابطہ، مسائل کے حل کیلئے احکاماتاوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا، پارلیمانی سیکرٹری
صادق آباد (نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری نے اپنے سیکرٹریٹ میں عوامی رابطہ مہم کے دوران شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے سردار اظہر خان لغاری سے ملاقات کر کے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کیے ۔سردار اظہر خان لغاری نے موصول ہونے والی درخواستوں پر موقع پر ہی ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسروں کو فوری ہدایات جاری کیں تاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔ انہوں نے بعض معاملات پر افسران سے براہِ راست رابطہ کر کے بروقت اور مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔سردار اظہر خان لغاری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی پہلی ترجیح ہے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے قریبی رابطہ اور فوری فیصلے عوام دوست قیادت کی پہچان ہیں۔