سی بی ڈی :تعمیراتی سامان محفوظ انداز میں سٹور کرنیکی ہدایت
کھدائی والے مقامات کو حفاظتی باڑ کے ساتھ نشان زد کیا جائے :سی ای او روڈا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران آمین کی زیر صدارت جاری منصوبوں کی کوالٹی، فنشنگ کے معیار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران سائٹ سیفٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی سامان محفوظ انداز میں سٹور کیا جائے اور کھدائی والے مقامات خصوصاً سیوریج سے متعلق جگہوں کو حفاظتی باڑ کے ساتھ مکمل طور پر محفوظ اور واضح طور پر نشان زد کیا جائے ۔انہوں نے تمام مقامات پر صحت و سلامتی کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔عمران امین کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے مگر عوام اور منصوبوں پر کام کرنے والے ورکرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔