بھاٹی گیٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزاملے گی :عظمیٰ بخاری
تمام حقائق عوام کے سامنے رکھنا آسان فیصلہ نہیں تھا،وزیراعلیٰ نے ایسا کردکھایاسٹینڈرڈ مین ہول بنایاجارہا، بیچنے اور خریدنے والے کوسزاہوگی :وزیراطلاعات
لاہور(اپنے نامہ نگار سے )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ بھاٹی گیٹ کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے رکھنا آسان نہیں تھا مگر وزیراعلیٰ مریم نواز اس بات پر پرعزم تھیں کہ کوئی بات چھپائی نہ جائے اور پوری حقیقت عوام کے سامنے رکھی جائے ۔ بھاٹی گیٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔عظمیٰ بخاری کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غلطی سب سے ہوتی ہے یہ واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اتنی بڑی آبادی میں یہ واقعہ ہوجانا حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔ اِس واقعہ کو سی ایم نے قبول کیا اور معذرت بھی کی اور جو میٹنگ ہوئی اس میں تمام افسروں کو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہونا چاہئے تھا، سی ایم نے یہ مانا کہ غلطی ہوئی اورجو بھی ذمہ دار ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔یہ آسان فیصلہ نہیں تھا کہ آپ اپنے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرعزم تھیں کہ کوئی بات چھپانی نہیں ہے ، پوری بات عوام کے سامنے رکھنی ہے ،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ دن پہلے سیف سٹی کے کیمرے سے ریکارڈ ہوا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اپنی فیملی سمیت صبح 4 بجے کے قریب رکشہ لے کر آیا، اس نے لوہے کی چیزیں اٹھائیں اور لے گیا۔ اُس پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ایک سٹینڈر ڈمین ہول کور بنایا جائے گا جس کو مارکیٹ میں بیچنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، جو بیچے گا اور جو خریدے گا ،دونوں کو سزا ہوگی۔