منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ دھندہ چھوڑ دیں ورنہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی ہوگی ،ڈی پی او وہاڑی
وہاڑی(خبرنگار ) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروش فوری طور پر سرنڈر کر دیں اور منشیات کا مکروہ دھندہ چھوڑ دیں بصورت دیگر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ضلع وہاڑی کی سرزمین منشیات فروشوں کے لیے تنگ کر دی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ نوجوان نسل اور بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا پولیس کی پہلی ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن قانونی حد تک جایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔