غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ پر چار مقدمات درج

غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ  پر چار مقدمات درج

وہاڑی (خبرنگار)محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے چوک میتلا میں کارروائی کے دوران گاڑیوں اور گھریلو سلنڈروں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی ری فلنگ میں استعمال ہونے والا تمام سامان ضبط کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملوث افراد کے خلاف چار مقدمات درج کرائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے محکمہ سول ڈیفنس کو ہدایت کی کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں