گرلز ہائی سکول علی پور چٹھہ میں سپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح

 گرلز ہائی سکول علی پور چٹھہ میں سپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا ، ممبر قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ، ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیصل سلطان نے افتتاح کیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور بوائز سکول کیساتھ واقع محکمہ ہائی وے کا ریسٹ ہاؤس طویل عرصے سے ویران پڑا تھا، شہریوں اور مقامی میڈیا کی بارہا نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے اس جگہ کو طالبات کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عملدرآمد مکمل ہونے کے بعد گراؤنڈ کو باقاعدہ طالبات کے حوالے کر دیا گیا۔بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ طالبات کیلئے کھیلوں کا گراؤنڈ دیکھ کر جو خوشی محسوس ہو رہی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے یقین دہانی کر ائی کہ کلاس رومز اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں