پھلروان : مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح، فری آپریشنز کا آغاز
پھلروان : مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح، فری آپریشنز کا آغازجدید طبی آلات، مستند ڈاکٹرز اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی
پھلروان (نمائندہ دنیا )پھلروان میں عوامی فلاح کے ایک اور منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیرِ مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور رکنِ صوبائی اسمبلی منصور احمد نے کیا۔افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاح کے روز ہی مریضوں کے مکمل طور پر مفت آپریشنز کیے گئے ، جس پر شہریوں نے حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔پھلروان میں قائم ہونے والا یہ ہیلتھ کلینک اہلِ علاقہ کے لیے صحت کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہے ، جہاں جدید طبی آلات، مستند ڈاکٹرز اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہیلتھ کلینک کے قیام سے شہریوں کو علاج کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ علاقہ مکینوں نے مریم نواز اور حکومتِ پنجاب کے اس عوام دوست اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔