وہاڑی ،6لاکھ بچوں کوپولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریسورس سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ بھی کی۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔