انتظامیہ کا ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

 انتظامیہ کا ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

عملدرآمد کا جائزہ کیلئے کمشنر کاڈپٹی کمشنر کے ہمراہ واسا کی سائٹس کا دورہ مون سون سے قبل تکمیل کا ٹاسک، سڑکوں کی مرمت میں تیزی کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات پر ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں اور ایجنسیز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے ہمراہ واسا کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ کیا۔کمشنر سمندری روڈ، جڑانوالہ روڈ اور ستیانہ روڈ پر گئے اور جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے لہٰذا زیر تعمیر سائٹس کو واضح نشانات لگا کر محفوظ اور سیل رکھا جائے ۔انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کو مون سون سے قبل مکمل کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔دریں اثناء کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جیل روڈ اور مال روڈ کا دورہ کیا اور ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی سڑکوں کی مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسفالٹ بچھانے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں دوسرے مرحلہ میں مرکزی اور اندرونی 33 سڑکوں و روڈز پر کام جاری ہے ،کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے زیراہتمام 12 مین روڈز کی کارپٹنگ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں