چنیوٹ میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

چنیوٹ میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے بچوں کوحفاظتی قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ایم ایس ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر شہزاد خلیل اور دیگر تقریب میں موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ 4 روزہ مہم کے دوران 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس کے لیے 1460 سے زائد ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی۔ مہم باضابطہ طور پر 2 فروری سے شروع ہو گی جس میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز بھی حصہ لیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں ہیلتھ سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ،اگر والدین آج بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائیں گے تو مستقبل میں ان کے بچوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں