ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے :اظہار الحق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل ضلع فیصل آباد صاحبزادہ اظہار الحق خالد نے کہا ہے کہوطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے پوری قوم پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔۔۔
ہندوستان کی طرف سے بلوچستان کے مختلف شہروں پر حملوں کی سازش کو ناکام بنانے پر پاک فوج، پولیس اور ملک کے سلامتی اداروں کی بھرپور تحسین کی جانی چاہیے ۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جو پوری دنیا میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہمیں اپنے سلامتی اداروں پر فخر ہے۔