شہر میں 12، تحصیلوں میں 8 فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ
مخیر گروپ کی معاونت سے فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کی منصوبہ بندی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے ۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرِ صدارت صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مخیر گروپ کی معاونت سے شہر اور تحصیلوں میں فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل سمندری، تاندلیانوالہ، جڑانوالہ اور چک جھمرہ میں دو، دو جبکہ فیصل آباد شہر میں 12 نئے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔کمشنر فیصل آباد نے صاف پانی اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مجوزہ فلٹریشن پلانٹس کے لیے موزوں سائٹس کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔