جی سی یو میں بسنت تقریبات کا اعلان
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے بسنت کی ہفتہ بھر کی تقریبات کا اعلان کر دیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری نے طویل عرصے بعد بسنت کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانا تمام متعلقہ فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسے منا سکیں۔جی سی یو کے بسنت فیسٹ میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں ہوں گی۔ یونیورسٹی کے مطابق فیسٹ کے دوران ڈرامہ، میورل پینٹنگ، فوڈ فیسٹ، فوٹو بوتھ، پتنگ سازی ورکشاپ، لائیو پینٹنگ، پوسٹر مقابلہ، میوزیکل ایوننگ اور لائیو پرفارمنسز منعقد ہوں گی۔ سرگرمیاں آن کیمپس ایمفی تھیٹر، سلام ہال اور اوول گراؤنڈ میں ہوں گی۔