بجلی سستی ہو نے صنعتی پیدوار کی لاگت کم ہو گی :شکیل اعظم

بجلی سستی ہو نے صنعتی پیدوار کی لاگت کم ہو گی :شکیل اعظم

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعظم کی جانب سے صنعتی ریلیف کا اعلان ہونے پر پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کی جانب سے خوشی کا اظہار اور اسے کٹلری سمیت مختلف صنعتوں میں ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

 چیئرپرسن کٹلری کونسل شکیل اعظم ، وائس چیئرمین کٹلری ا یسو سی ایشن الیاس خان ممبران کونسل عامر نصیر، شفاقت نذیر، فرقان احمد نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ٹاپ ایکسپورٹرز پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کیلئے بجلی بلں میں ریلیف کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے وزیراعظم نے خطاب میں بجلی کے نرخوں اور ایکسپورٹ ری فنانس ریٹس میں کمی کا اعلان کیا جسے کٹلری انڈسٹری کے لیے عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔ صنعت سے وابستہ حلقوں نے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے برآمدات کے فروغ اور مستقبل کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔صنعتکاروں نے کہا کہ کٹلری کی صنعت اربوں روپے کا زر مبادلہ ملک میں لا رہی ہے اگر اسے صحیح معنوں میں حکومتی سرپرستی میسر آئے تو وہ اس زر مبادلہ کو مزید بڑھا سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں