آئی جی پنجاب سے نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹس کی ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پنجاب پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹس نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ بھر سے پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے 32 اسسٹنٹس موجود تھے ۔آئی جی نے نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹس کو پولیس فورس کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنتی، قابل اور تجربہ کار آفس سٹاف کسی بھی ادارے کے ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹس پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ امور کی بہترین انجام دہی کے لیے اپنی تعلیم، مہارتوں اور صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں۔