سمندری:چودھری شہباز بابر کی رہائش گاہ پر سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

سمندری:چودھری شہباز بابر کی رہائش  گاہ پر سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

سمندری (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی چوہدری شہباز بابر کی رہائش گاہ پر سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات رات گئے ہوئی اور اس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چودھری شہباز بابر، ایم این اے میاں عرفان منان، ندیم رہبرہ، رانا ارادت، راجہ دانیال، عمر اسرار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔شرکا نے چودھری شہباز بابر کی حویلی کرمانوالی میں اکٹھے کھانا کھایا اور بعض اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں