معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی:حافظ عبدالکریم

 معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی:حافظ عبدالکریم

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے جو کسی بھی مذہب، قوم یا نظریے سے تعلق نہیں رکھتی۔

انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محض چند گھنٹوں کے اندر 145 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں