ساڑھے 7ارب روپے سے سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز

ساڑھے 7ارب روپے سے سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ساڑھے 7ارب روپے کی لاگت سے سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔

 وزیراعلیٰ کی کوارڈی نیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں معززین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ا س منصوبے کی تکمیل سے حافظ آباد میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل حل ہونگے ۔ سائرہ افضل تارڑ کاکہنا تھا کہ ساڑھے 7ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا سیوریج کا یہ بڑ ا منصوبہ حافظ آباد کی عوامی ، فلاحی تعمیر و ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اس بڑے اور اہم عوامی ، سماجی اور ترقیاتی منصوبے کے لیے فنڈ ز فراہم کرنے پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکرگزار ہیں۔انکاکہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت حافظ آباد اندرون سٹی اور اسکے قرب و جوار میں 73کلو میٹر کی زیر زمین سیوریج لائنیں بچھا ئی جائینگی ،سیوریج کا یہ میگا پراجیکٹ شہریوں کے لیے مدد گار اور علاقہ کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے متعلقہ محکموں کے افسر وں اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں تعمیراتی کام کیے جائیں وہاں حفاظتی انتظامات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔ تعمیراتی کام کی جگہوں پرآہنی بارڈ اور باقاعدہ لوہے کی چادروں سے سیفٹی وال بھی بنائی جائے تا کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں