پاکستانی قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے : راغب نعیمی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔
دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے ۔سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی ہے ۔ پوری قوم شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔