حویلی سے بھینسیں اور قیمتی سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کی بھینسیں چوری کر لی گئیں۔
تھانہ جھمرہ میں انور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ رات کے اندھیرے میں ملزمان نے 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھینسیں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔