گوجرہ :شیعہ علما کونسل کی اسلام آباد حملے کیخلاف احتجاجی ریلی

گوجرہ :شیعہ علما کونسل کی اسلام  آباد حملے کیخلاف احتجاجی ریلی

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)شیعہ علما کونسل کی جانب سے گوجرہ میں اسلام اباد مسجد خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہو جانے والے شہدا کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔۔۔

 احتجاجی ریلی چوک امام بارگاہ حیدریہ گوجرہ سے ہوتی ہوئی چوک ملکہ والا میں پہنچی.جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے درج ذیل مطالبات پیش کیے اسلام آباد واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے ۔مظاہرین نے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں