ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو موٹروے سے ملانے پر کام شروع

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو موٹروے سے ملانے پر کام شروع

مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں سے بآسانی لنک ہوسکے :وزیر مواصلات

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو موٹروے کے ساتھ لنک کرنے کے منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو موٹروے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کرنے کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے افسران کو اس حوالے سے باقاعدہ ورکنگ شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں سے موٹروے کے ساتھ بآسانی لنک قائم کیا جا سکے ۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی اور بہاولپور سمیت ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو موٹروے کے ساتھ مثر انداز میں منسلک کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں