فرائض میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہو گی:عائشہ رضوان
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
جس میں ضلع کے تمام محکموں کے ہیڈز کو حکومت پنجاب کی KPIs پر سو فیصد عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ایکٹیو ہو کر کام کریں اور شہر کی خوبصورتی، پارکس کی بہتری، مونومنٹس، بیوٹیفکیشن پراجیکٹس، سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد احمر علی اور واثق عباس ہرل، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، ریونیو، ہیلتھ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، سی اوز، ایم سیز ضلع کونسل، ہائی ویز، بلڈنگ، ریسکیو، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے امور کی مانیٹرنگ کریں اور انہیں بہتر بنانے کے لیے بلا کسی تاخیر فوری اقدامات کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔