عزیز بھٹی ہسپتال کے کڈنی سنٹر میں صحت سہولت کارڈ کا آ غاز
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )صدر انجمن بہبودیٔ مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میاں محمد اعجاز نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ممبران کو بتایا کہ کڈنی سنٹر گجرات میں آج سے صحت سہولت کارڈ کا اجرا ہوچکا ہے۔
ہیلتھ کیئر کا عملہ آچکا ہے اور انہوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔ کڈنی سنٹر پہلے ہی بہت اچھا چل رہا ہے اور اب اس میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودیٔ مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور کڈنی سنٹر بورڈ آف گورنر کے ممبران خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔