وزیر داخلہ کا سی پی او اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

وزیر داخلہ کا سی پی او اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

یوم علیؓ کے جلوس کے لئے سکیورٹی اور مانیٹرنگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاپولیس کو جدید آلات سے لیس اور عوامی اعتماد مضبوط بنانا ترجیح ،ضیا الحسن لنجار

کراچی(این این آئی)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گئے اور جملہ ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شہر بھر کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مانیٹرنگ اور اس تناظر میں سکیورٹی اقدامات باعث اطمینان ہیں۔پولیس پر عوام کے اعتماد کو غیرمتزلزل بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔پولیس کو جدت اور بہترین آلات سے لیس کرنا حکومت سندھ کی ترجیح ہے ۔یوم علیؓ کے جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے بھرپور انداز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کے تمام روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے شہر بھر کی سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں ضیا الحسن لنجار اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے یوم شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور متعلقہ سینئر پولیس افسران بھی انکے ساتھ تھے ۔آئی جی نے مرکزی جلوس کے روٹس پر پولیس ڈپلائمنٹ،حکمت عملی اور لائحہ عمل سے وزیر داخلہ سندھ کو آگاہی دی۔وزیر داخلہ نے جلوس کے روٹس پر سکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم علیؓ ہمیں صبر و استقامت اور برداشت کا درس دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں