حافظ آباد ،شاہ جمال،رسول پور تارڑ اور پنڈی بھٹیاں میں یوم علیؓ پر جلوس
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)حافظ آباد میں یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر 4 جلوس نکالے گئے ۔ضلعی انتظامیہ،پولیس،سول ڈیفنس، محکمہ صحت،ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی جانب سے جلوسوں کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو فول پروف بنایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے جلوسوں کی گزر گاہوں اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔یوم علی ؓکے موقع پر حافظ آباد سٹی،شاہ جمال،رسول پور تارڑ اور پنڈی بھٹیاں میں جلوس نکالے گئے ۔