ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 75 فیصد کٹوتی کا مطالبہ
موجودہ معاشی بحران میں وزیر اعظم کے بچت اقدامات ناکافی ہوں گے ،بشیرفاروقموٹر سائیکل سواردفتری وفیکٹری ملازمین کیلئے 2500 روپے ریلیف فنڈ کا اعلان
کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی خزانے اور فیول کی بچت کے لیے کیے جانے والے اعلانات کا خیر مقدم کیا ہے تاہم انہیں موجودہ ملکی معاشی حالات میںناکافی قرار دیا ہے ۔علاوہ ازیں مشکل کی اس گھڑی میںسیلانی کی جانب سے موٹر سائیکل سوار فیکٹری اور دفتری غریب ملازمین کے لیے ماہ رمضان میںعید تک کے لیے ڈھائی ہزار روپے ریلیف فنڈ کا اعلان بھی کیا ہے جو کمپنی کے کسی زمہ دار کی جانب سے فراہم کی جانے والی فہرست کے مطابق ملازمین کو ادا کیا جائے گا۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں25 فیصد کٹوتی بہت کم ہے، اسے 75 فیصد کیا جائے تاکہ انہیں پتا چلے کہ غریب اس ملک میںکس طرح مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلانی 20 ہزار مستحق خاندانوں کی ماہانہ کفالت کے علاوہ روزانہ کم و بیش ساڑھے چار لاکھ غریب انسانوں کی مفت تعلیم،علاج ، خوراک ، شفاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرکے مدد کررہا ہے اور ہم ان کے ایسے گھمبیر سماجی و معاشی مسائل کو بہت بہتر انداز سے جانتے ہیںجو ارکان پارلیمنٹ اور اشرافیہ کے وہم و گمان میںبھی نہیںہوں گے ۔ حالیہ جنگ نے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے ۔ایسے ہزاروں محنت کش ہیں جن کا روزگار صرف ایک موٹر سائیکل کے سہارے چلتا ہے ۔وہی موٹر سائیکل انہیں فیکٹریوں، دفاتر اور کام کی جگہ تک پہنچاتی ہے ۔ایسے مشکل وقت میں سیلانی ویلفیئر نے ایک ریلیف فنڈ کا اعلان کررہا ہے تاکہ ان محنت کش افراد کو کچھ سہارا مل سکے۔