سٹیپ کے زیر اہتمام ڈیجیٹل وائس احتساب و عکاسی فورم کا انعقاد

سٹیپ کے زیر اہتمام ڈیجیٹل وائس احتساب و عکاسی فورم کا انعقاد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سٹیپ کے زیر اہتمام ڈیجیٹل وائس احتساب و عکاسی فورم گزشتہ روز چنیوٹ میں منعقد ہوا۔

 اس فورم کا انعقاد ڈی ڈی آئی ساؤتھ ایشیا اور اکاؤنٹیبلٹی لیب کے تعاون سے کیا گیا، جس کا مقصد جامع شمولیتی گورننس اور احتساب کے فروغ کے ذریعے شہریوں کے مسائل کے مؤثر حل کو ممکن بنانا تھا۔ تقریب میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندگان، سماجی رہنما، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فورم کا مقصد شہریوں کی جانب سے ڈیجیٹل وائس ڈائیلاگ فورمز کے ذریعے سامنے آنے والے مسائل کا جائزہ لینا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دینا تھا تاکہ عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط ہو اور شفافیت کو فروغ مل سکے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ ایسے فورمز عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سٹیپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد زبیر ملک نے ڈیجیٹل وائس اقدام کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے شہریوں کو ڈیجیٹل اور شہری شعور فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے بنیادی حقوق اور سرکاری خدمات کے حصول کے لیے مؤثر آواز اٹھا سکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک خالق داد نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جماعت اسلامی کے رہنما سید نور الحسن شاہ نے کہا کہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے منظم اور باوقار طریقے سے آواز اٹھانے کا موقع ملنا ایک مثبت پیش رفت ہے ، فورم میں شہریوں نے بھی اپنے تجربات اور آراء کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں