تنظیموں میں فعال کارکنوں کو آگے لایا جائے : راجہ پرویز اشرف
لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تنظیموں میں نوجوان سرگرم اور فعال کارکنوں کو آگے لایا جائے۔
پارٹی تنظیموں کے نئے عہدیداروں پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اپنی رہائش گاہ پر ڈویژنل صدر پی پی سرگودھا تسنیم قریشی،ڈسٹرکٹ صدر امتیاز صفدر وڑائچ،نائب صدر اقلیتی ونگ وسطی پنجاب ایڈون سہوترا اور دیگر کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ملاقات میں پارٹی تنظیموں کی کارکردگی اور خالی عہدے عید تک پر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔