تمام سی ای اوز کو ایس ٹی آئی اساتذہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کی ہدایت

 تمام سی ای اوز کو ایس ٹی آئی اساتذہ  کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے سی ای اوز کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ایس ٹی آئی اساتذہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایس ٹی آئی اساتذہ کی تنخواہیں اسی ہفتے کے آخر تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے ،محکمہ کے مطابق تنخواہوں کے تمام فنڈز اضلاع کو پہلے ہی منتقل کیے جا چکے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ دی ہے ۔ایس ٹی آئی تنخواہوں کی ادائیگی کی ذاتی ذمہ داری سی ای اوز پر عائد کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں