خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
لاہور (اے پی پی) یومِ شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے دوران قیام امن کے مشن کے سلسلے میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کو چیئرمین بلال یاسین بھی موجود تھے۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مرکزی کنٹرول روم سے پنجاب بھر کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے محکمہ داخلہ کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں جاری جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ محکمہ داخلہ مرکزی کنٹرول روم سے پنجاب بھر میں تمام 965 مجالس اور 205 جلوس مانیٹر کئے جا رہے ہیں۔