پینسرہ: ایمان ہائر سیکنڈری سکول میں انٹیلیکچوئل ٹیسٹ
اس قسم کے ا ٹیسٹ امتحانات میں نمایاں مددگار ثابت ہوں گے :ڈائریکٹر
پینسرہ (نمائندہ دنیا )ایمان ہائر سیکنڈری سکول میں سالانہ انٹیلیکچوئل ٹیسٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں نجی اور سرکاری شعبے کے 118 سکولز کے تقریباً 1500 طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایمان ہائر سیکنڈری سکول میاں ندیم شہزاد کے علاوہ یاسر خلیل ، رانا شاہد مکرم، اسلم بٹ، رانا رضوان، شیخ غلام سرور، رانا بشارت، رانا جابر رشید، چودھری گلغار حسین، رانا خلیل احمد سمیت متعدد اسکول سربراہان اور معزز اساتذہ بھی موجود تھے ۔ شرکا نے طلبا کی ذہانت اور محنت کی تعریف کی۔
ڈائریکٹر نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے انٹیلیکچوئل ٹیسٹ آنے والے سالانہ امتحانات میں نمایاں مددگار ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سکول کے علاوہ دیگر امتحانی مراکز پر شرکت سے طلبا کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا، ذہنی صلاحیتیں مضبوط ہوں گی اور بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے گی۔تقریب میں شامل طلبا و طالبات نے اس موقع کو تعلیمی چیلنج اور اپنی صلاحیتوں کا جانچنے کا بہترین موقع قرار دیا، جس سے نوجوانوں میں شعور، مسابقتی جذبہ اور تعلیمی بہتری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ یہ اقدام ان کی مستقبل کی تیاری میں خاص اہمیت کا حامل ہے ۔