مساجد،امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائینگے :ڈاکٹر نوید عاطف

مساجد،امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائینگے :ڈاکٹر نوید عاطف

رمضان کے دوران 500 سے زائد افسر اور جوان اہم مقامات پر تعینات ہو نگے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے چنیوٹ پولیس نے مکمل سکیورٹی انتظامات کر دئیے ہیں۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے بتایا کہ رمضان کے دوران 500 سے زائد افسران و جوان مساجد، امام بارگاہوں، سہولت بازار، آٹا پوائنٹ، ریڑھی بازار اور مدنی دسترخوان پر تعینات ہوں گے ۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے ، جبکہ سرکل افسران رمضان ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی چیکنگ کریں گے ۔ مزید براں، سیکیورٹی اور انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے اور رمضان میں امن و امان برقرار رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں